غیرقانونی کمرشل استعمال، 49املاک سربمہر

لاہور (خصوصی رپورٹ)ایل ڈی اے ٹیموں کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،49املاک سربمہر۔ ایل ڈی اے ٹیموں کاگلبرگ، نیوگارڈن ٹا ئون،نیو مسلم ٹا ئون، علامہ اقبال ٹا ئون اور سبزہ زار میں آپریشن۔ غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرگلبرگ، نیو گارڈن ٹا ئون میں 20املاک سربمہر۔کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرنیومسلم ٹا ئون میں 4املاک سیل۔ ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران علامہ اقبال ٹا ئون،سبزہ زار25املاک سربمہر کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول، کلینک،فارمیسی، ورکشاپ،ریستوران،فوڈ پوائنٹ، گراسری سٹور، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔