لاہور (خصوصی رپورٹ )ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزمختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے51املاک سربمہرکر دیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے نیو گارڈن ٹا ئون، ماڈل ٹا ئون،مصطفی ٹا ئون، فیروزپور روڈاور مصطفی ٹا ئون میں آپریشن کیا۔ایل ڈی اے ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر نیو گارڈن ٹا ئون، ماڈل ٹا ئون میں 16املاک سربمہرکر دیں۔غیرقانونی کمرشل استعمال پر سمن آباد میں 10املاک،فیروز پور روڈ پر 13املاک سیل کر دیں۔ ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران مصطفی ٹا ئون میں 12املاک سربمہر کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں مارکی،نجی بینک،بیکری،ہسپتال،نجی سکول،کلینک، کالج، فارمیسی، آٹوورکشاپ، سیلون،ریستوران، گراسری سٹور،،فوڈ پوائنٹ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔