کرسٹیانو رونالڈو، پرتگال کے اسٹار فٹبالر، دبئی میں ہونے والی 2024 کے گلوب ساکر ایوارڈز کی تقریب میں ایک تنازعہ کا شکار ہو گئے جب انہوں نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگس کو "میری بیوی" کہہ کر مخاطب کیا۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب رونالڈو نے ایوارڈز جیتے، جن میں بہترین مڈل ایسٹرن پلیئر اور ٹاپ گول اسکورر کے ایوارڈز شامل تھے۔ایوارڈز حاصل کرنے کے بعد رونالڈو نے اپنی کامیابی پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ یہ ٹرافیز جیتنا ان کے لیے خوشی کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ "میرا سب سے بڑا بیٹا اور میری بیوی جارجینا یہاں ہے، وہ کھیل جاری رکھنے کے لیے میرا سہارا ہیں۔" یہ الفاظ اس وقت سننے والوں کے لیے حیران کن تھے کیونکہ جارجینا روڈریگس سے رونالڈو 2016 سے تعلق میں ہیں، اور ان کے دو بچے بھی ہیں، لیکن دونوں نے ابھی تک شادی نہیں کی ہے، اور رونالڈو نے ابھی تک انہیں شادی کی پیشکش بھی نہیں کی۔
رونالڈو کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر تنقید کا آغاز ہو گیا، کیونکہ جارجینا کو "بیوی" کہنے کا مطلب یہ لیا گیا کہ وہ دونوں شادی شدہ ہیں، حالانکہ ایسا نہیں ہے۔ اس تنقید کے باوجود، رونالڈو نے اس موقع پر اپنی کامیابی کو اپنے خاندان کے ساتھ منایا اور اپنی عمر کے 40 سال کی دہلیز پر قدم رکھنے کے باوجود ابھی تک کریر میں مزید کامیابیاں حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
رونالڈو اور جارجینا کا تعلق اس وقت سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں زیر بحث ہے، کیونکہ ان کی ذاتی زندگی میں ازدواجی بندھن کی عدم موجودگی کے باوجود انہیں ایک دوسرے کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔