محسن نقوی کی چین میں چینی ہم منصب سے ملاقات، انٹیلیجنس شئیرنگ اور سکیورٹی تعاون پر بات چیت

محسن نقوی کی چین میں چینی ہم منصب سے ملاقات، انٹیلیجنس شئیرنگ اور سکیورٹی تعاون پر بات چیت

وزیر داخلہ محسن نقوی کا چین کے دورے کے دوران بیجنگ میں چینی ہم منصب کیو ینجن سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں انٹیلیجنس شئیرنگ کے نظام کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے سرحدوں کی سکیورٹی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پیرا ملٹری فورسز کے تعاون پر بات چیت کی اور پولیس و پیرا ملٹری فورسز کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ محسن نقوی نے چین سے پولیس کے لیے جدید آلات اور ٹیکنالوجی کی خریداری کی ضرورت پر زور دیا۔ملاقات میں نیشنل پولیس اکیڈمی کے ساتھ تعاون اور بیجنگ اور اسلام آباد پولیس کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت پر بھی بات کی گئی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے جنوری میں ہونے والی جوائنٹ ورکنگ گروپ کی میٹنگ پر اطمینان کا اظہار کیا۔محسن نقوی نے چینی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی، اور یہ ملاقات 2 گھنٹے تک جاری رہی۔