8 فروری کے جلسے کی تیاریوں کے لیے علی امین گنڈاپور سے پی ٹی آئی پختونخوا کے صدر کی ملاقات

8 فروری کے جلسے کی تیاریوں کے لیے علی امین گنڈاپور سے پی ٹی آئی پختونخوا کے صدر کی ملاقات

پشاور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پختونخوا کے صدر جنید اکبر خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات کی۔

ملاقات کی تفصیلات:
ملاقات میں 8 فروری کو ہونے والے صوابی جلسے کے حوالے سے تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے جنید اکبر خان کو جلسے کی کامیابی کے لئے تمام ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ 8 فروری کو صوابی انٹرچینج کے قریب خیبر پختونخوا کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔اس جلسے کی تیاریوں کو لے کر دونوں رہنماؤں نے پختہ حکمت عملی تیار کی ہے، جس سے پی ٹی آئی کی مقبولیت اور سیاسی قوت کو مزید تقویت ملے گی۔