یوم یکجہتی کشمیر: صدر اور وزیراعظم کے خصوصی پیغامات

یوم یکجہتی کشمیر: صدر اور وزیراعظم کے خصوصی پیغامات

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغامات جاری کرتے ہوئے کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو خراج تحسین پیش کیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے جبر و تسلط کے خلاف اقدامات کرے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کا پیغام
صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ:مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال سنگین ہے۔بھارت کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق اور آزادیوں سے محروم کر رہا ہے۔بھارت کشمیری عوام پر ریاستی جبر اور تشدد کر رہا ہے۔اقوام متحدہ کو 77 سال قبل کشمیریوں سے کیے گئے وعدوں کا احترام کرنا چاہیے۔پاکستان ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ:حق خود ارادیت عالمی قانون کا ایک بنیادی اصول ہے۔کشمیری عوام خوف اور دہشت کے ماحول میں زندگی گزار رہے ہیں۔دیرینہ تنازعات کو مزید طول نہیں دیا جانا چاہیے۔مقامی لوگوں کی حقیقی امنگوں کو دبا کر دیرپا امن حاصل نہیں کیا جا سکتا۔جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم ستون ہے۔
عالمی برادری بھارت پر زور دے کہ وہ کشمیری عوام کو آزادانہ طور پر اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے دے۔بہادر کشمیری عوام کے عزم اور قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
پاکستان کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی
پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مختلف تقریبات اور ریلیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جن میں عوامی اور حکومتی سطح پر کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کی جا رہی ہے۔ کوہالہ پل پر انسانی زنجیر بنائی گئی جبکہ آزاد کشمیر اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کیا۔پاکستان حکومت کی جانب سے آج عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا تاکہ ملک بھر میں کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار میں بھرپور شرکت کی جا سکے۔