گورنر خیبر پختونخوا کا کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار، "کشمیر بنے گا پاکستان"

گورنر خیبر پختونخوا کا کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار،

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کشمیری عوام سے اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔

 انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کا حق ہے کہ وہ آزاد ہوں اور ان کے مسائل حل ہوں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ "اندھیرے کے بعد اجالا آئے گا اور کشمیر میں بہت جلد اجالا آنے والا ہے۔" ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کا ایک ہی نعرہ ہے "کشمیر بنے گا پاکستان"، اور ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ کشمیری اکیلے نہیں ہیں۔گورنر خیبر پختونخوا نے بین الاقوامی اداروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی کشمیر کے مسئلے کی بات آتی ہے، یہ ادارے خاموش ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی حمایت جاری رکھے گا۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ صرف کشمیریوں کا نہیں، بلکہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، اور یہ لڑائی پاکستان کے ہر شہری کے دل میں ہے۔