ظلم و ستم کے باوجودکشمیریوں نے جدوجہد ختم نہیں کی: امیر مقام

 کشمیر اور پاکستان کا ایک نظریاتی رشتہ ہے ، اقوام متحدہ اپنی قرار دادوں پر عملدرمد کرائے،وفاقی وزیر  
  کشمیر پر پاکستان کی پالیسی پر کوئی تبدیلی نہیں آئی ، ہمیشہ کی طرح ساتھ ہے،حریت رہنما غلام محمد صفی 
اسلام باد(آئی این پی )وفاقی وزیربرائے امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ 5فروری کادن پوری دنیا میں کشمیری اور پاکستانی مناتے ہیں، ظلم و ستم کے باوجودکشمیریوں جدوجہد ختم نہیں کی، کشمیر اور پاکستان کا ایک نظریاتی رشتہ ہے ،آج یوم یکجہتی کے موقع پر ملک بھر کی طرح بیرون ملک مشنز میں بھی تفاریب منعقد ہونگی ۔ حریت کانفرنس کی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا ایک لاکھ سے زائد کشمیری شہید ہوچکے، املاک کو جلادیا گیا تاہم بھارت کشمیریوں کی آ واز کو نہیں دبا سکا ۔انہوں نے کہا آج ملک بھر کی طرح بیرون ملک مشنز میں بھی تقاریب ہونگی۔ دنیا کو بتایا جائے گامسلمانوں کے ساتھ دنیا دوہرا معیار کیوں اپنا رہی ہے ۔ اقوام متحدہ اپنی قرار دادوں پر عملدرمد کرائے ۔امیر مقام کا کہناتھا  مودی کا خیال تھا سب کچھ ٹھیک ھے ابھی عوام نے انتخابات میں مودی کو مسترد کر دیا ۔پانچ فروری کے حوالے سے وزارت کشمیر تمام ادراوں سے رابط میں ہے ۔ کشمیریوں کی سفارتی اخلاقی حمایت جاری رہے گی ۔انہوں نے کہا حریت کانفرنس کے حوصلے اور جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں ۔اس موقع پر کنوینر حریت کانفرنس غلام محمد صفی نے کہا  کشمیر کو بھارت کے تسلط سے چھڑانا ہے،جب وزیراعظم پاکستان، آرمی چیف یا وزیراعظم آزاد کشمیر بات کرتے ہیں تو کشمیریوں کو حوصلہ ملتا ہے۔ ان پروگراموں سے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بیداری پیدا ہو گی لوگوں کو علم ہو گا کشمیر پر قائداعظم کی پالیسی کیا تھی۔ قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا ۔شہ رگ کو چھڑانے کے لیے حکومت پاکستان اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا  پروپیگنڈا کیا گیا پاکستان نے کشمیر کو چھوڑ دیا۔کشمیر کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی پر کوئی تبدیلی نہیں آئی پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہمیشہ کی طرح کھڑا ہے۔