طاقت کے بے رحمانہ استعمال نے پی ٹی آئی قیادت کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا
پشاور(آئی این پی )وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے خیبر پختونخوا میں یکم جنوری کو بلدیاتی نمائندوں پرتشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ د ہرا معیار نہیں ہونا چاہیے، بلدیاتی نمائندوں پر طاقت کے بے رحمانہ استعمال نے پی ٹی آئی قیادت کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ہے ۔پشاور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس کے استعمال کی مذمت کی اور کہا کہ بلدیاتی نمائندوں پر طاقت کے بے رحمانہ استعمال نے پی ٹی آئی قیادت کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ہے ، د ہرا معیار نہیں ہونا چاہیے۔ امیر مقام نے صوبائی حکومت میں بعض عناصر پر این ایف سی فنڈز میں خورد برد کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے شفاف استعمال اور احتساب کا مطالبہ کیا۔