13ویںفائنل کال بھی مِس کال ثابت ہوگی: وفاقی وزیر امور کشمیر کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے پی ٹی آئی نہیں چاہتی عوام کو مہنگائی سے نجات ملے۔ ان کی 13 ویںفائنل کال بھی مِس کال ثابت ہوگی بانی پی ٹی آئی دھیان رکھیں،علی امین گنڈا پور 24 نومبر کو پھر تیرہ اضلاع کی سیر پر نہ نکل جائیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی 13 ویں فائنل کال بھی مِس کال ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بیوی اور بہن کو پارٹی سونپ کر انقلاب لے آئے ہیں،عمران خان نے وہی کیا جس کے خلاف وہ باتیں کرتے تھے،ایک اور 9 مئی کی سازش سے عمران خان کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔