اسرائیل کیلئے جاسوسی کا الزام: ایران میں مزید 3افراد کو پھانسی دیدی گئی

 ادریس علی، آزاد شجاعی اور رسول احمد رسول کی نیلے قیدی لباس میں تصاویربھی جاری کردی گئیں 
  تہران (اے ایف بی )ایران نے اسرائیل کے لئے جاسوسی کے الزام میں مزید 3افراد کو پھانسی دے دی، یہ کارروائی دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی کے نفاذ کے ایک روز بعد عمل میں آئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پھانسی پانے والوں میں ادریس علی، آزاد شجاعی اور رسول احمد رسول شامل ہیں، جن پر ملک میں قتل کی کارروائیاں انجام دینے کے لیے سامان درآمد کرنے کی کوشش اور صہیونی حکومت کے حق میں تعاون کا الزام تھا۔عدلیہ کے بیان میں کہا گیا کہ سزائوں پر صبح عملدرآمد کیا گیا اور انہیں پھانسی دے دی گئی۔اسرائیل سے تعاون کے مرتکب تینوں افراد کی پھانسی کی کارروائی ایران کے شمال مغربی شہر ارومیہ میں عمل میں آئی، جو ترکی کی سرحد کے قریب واقع ہے، عدلیہ نے تینوں افراد کی نیلے قیدی لباس میں تصاویر بھی جاری کیں۔