ہلاک قیدیوں کا تعلق داعش سے تھا، 9قیدیوں نے چاقو سے جیل کے گارڈز پر حملہ کیا تھا،وزارت انصاف
دوشنبے(آئی این پی ) تاجکستان میں جیل سے فرار ہونے کی کوشش میں 5قیدی ہلاک ہو گئے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق سکیورٹی فورسز کے ذرائع نے بتایاہے کہ ہلاک قیدیوں کا تعلق داعش سے تھا۔ تاجک وزارتِ انصاف نے بتایا ہے کہ 9قیدیوں نے چاقو سے جیل کے گارڈز پر حملہ کیا تھا۔سکیورٹی ایجنسی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ واقعے میں 5قیدی ہلاک اور 3جیل کے اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔