بھارت نے سزا پوری کرنے پر 5قیدی پاکستان بھیج دئیے

لاہور(کرائم رپورٹر)بھارت سے پانچ پاکستانی قیدیوں کو وطن واپس بھیج دیا گیا،خادم حسین، محمد مسرور، نند لال، سید جعفر حسین زیدی اور محمد امجد کو اپنی سزا مکمل کرنے کے بعد واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کردیاگیا۔نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ترجمان کا کہناہیکہ یہ وطن واپسی قونصلر رسائی کے دوطرفہ معاہدے کے تحت جاری کوششوں کو اجاگر کرتی ہے، پاکستان نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستانی قیدیوں کی تصدیق اور رہائی کے عمل کو تیز کرے جو اپنی سزا مکمل کرنے کے باوجود اب بھی حراست میں ہیں۔