نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو اگلے ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی دعوت دے دی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیرِ اعظم کی امریکی صدر سے ملاقات 13فروری کو متوقع ہے، ان کی امریکی کارپوریٹ لیڈروں اور کمیونٹی سے بھی ملاقات متوقع ہے۔اس دوران ڈونلڈ ٹرمپ نریندر مودی کے لیے عشائیے کا اہتمام بھی کر سکتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نریندر مودی فرانس کا دورہ مکمل کرنے کے بعد 12 فروری کی شام کو واشنگٹن پہنچیں گے اور وہ 14 فروری تک امریکا میں قیام کریں گے۔