وزیرِ اعظم کی باکومیں صدریو اے ای‘ترکیہ کے صدر،برطانیہ اور ازبکستان کے وزرائے اعظم سے ملاقاتیں

باکو(آن لائن)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب محمد بن زاید النہیان‘ترکیہ کے صدر طیب ایردوان، خاتون اول امینہ ایردوان،برطانیہ اور ازبکستان کے وزرائے اعظم سمیت متعدد عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں کی ہیںجن میں دوطرفہ دلچسپی ،علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقاتوں میں تجارت، ماحولیاتی تبدیلی سمیت دیگر شعبوںمیں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا