ایک ماہ میں قربانی کے 200سے زائد جانورچوری

مویشی چوری کے 218 ملزمان کو گرفتار کرکے161 مقدمات کا اندراج کیا گیا
 لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں ایک ماہ کے دوران قربانی کے200سے زائد جانور چوری ہو گئے۔مویشی چوری کے 218 ملزمان کو گرفتار کرکے161 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ ذرائع پولیس کے مطابق اقبال ٹاؤن ڈویژن سے مویشی چوری کے35 ملزمان گرفتار ہوئے۔صدر ڈویژن سے61 اور کینٹ سے44ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔اسی طرح ماڈل ٹاؤن سے47، سٹی سے25 مویشی چوروں کو گرفتار کیا گیا،سول لائنز سے6مویشی چوروں کی گرفتار ی عمل میں لائی گئی۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق قربانی کے جانوروں کی چوری کی روک تھام کیلئے موثر کارروائیاں جاری ہیں۔