ایلون مسک ہماری اجازت کے بغیر کچھ نہیں کر سکتے: ڈونلد ٹرمپ

کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل میری اجازت لینی ہوگی، جہاں مناسب سمجھا منظوری دیں گے،امریکی صدر
واشنگٹن   (آئی این پی)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے مشیر ایلون مسک کو کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل میری اجازت لینی ہوگی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حال ہی میں امریکی صدر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ ایلون مسک ہماری اجازت کے بغیر کچھ نہیں کر سکتے اور نہ ہی کریں گے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایلون مسک کو جہاں مناسب سمجھا منظوری دیں گے اور جہاں نامناسب سمجھا تو ہماری ٹیم انہیں منظوری نہیں دے گی۔