ناروے کے دولت فنڈ کے اسرائیل کے بیزیک ٹیلی کام سے مالی روابط منقطع

 اوسلو(آئی این پی )دنیا کے سب سے بڑے ناروے کے خودمختار دولت فنڈ نے کہا ہے کہ اس نے اسرائیل کے بیزیک ٹیلی کام میں اپنے تمام حصص فروخت کر دیئے ہیں کیوں کہ یہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کو ٹیلی کام خدمات فراہم کرتا ہے۔بیزیک اسرائیل کا سب سے بڑا ٹیلی کام گروپ ہے۔کونسل آن ایتھکس نے مالی روابط منقطع کرنے کے لیے اپنی سفارشات میں کہا، "اپنی ظاہری موجودگی اور مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کو ٹیلی کام خدمات کی فراہم کر کے کمپنی ان بستیوں کی بحالی اور توسیع میں مدد دے رہی ہے جو بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی ہیں۔