بھارت کی پاکستانی سرحد کے قریب20اور21جنوری کو بڑی فضائی مشقیں فضائی حدود بین الاقوامی پروازوں کیلئے بندرہے گی

 فضائی مشقیں گجرات کے علاقے کچھ  میں کی جائیں گی، مشقوں میں رافیل، سخوئی 30 ایم کے آئی، جیگوار اور دیگر فرنٹ لائن جنگی طیارے شامل ہوں گے
مشقوں کے دوران تیز رفتار پروازیں، فضائی لڑائی کی تربیت اور ممکنہ طور پر لائیو فائرنگ یا بمباری  بھی کی جا سکتی ہیں‘بھارتی فضائیہ نے حدود بند کرنے کا نوٹم جاری  کردیا
نئی دہلی (آئی این پی )بھارت نے پاکستانی سرحد کے قریب واقع ریاست گجرات میں بڑے پیمانے پر فضائی مشقوں کا اعلان کیا ہے۔اس مقصد کے لئے بھارتی فضائیہ نے نوٹس ٹو ایئر مین (نوٹم) جاری کرتے ہوئے 20 سے 21 جنوری تک مخصوص فضائی حدود کو بین الاقوامی پروازوں کیلئے  بند کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فضائی مشقیں گجرات کے علاقے کچھ  میں کی جائیں گی، جہاں بھارتی فضائیہ کے جدید لڑاکا طیارے حصہ لیں گے۔ مشقوں میں رافیل، سخوئی 30 ایم کے آئی، جیگوار اور دیگر فرنٹ لائن جنگی طیارے شامل ہوں گے۔رپورٹس کے مطابق ان مشقوں کے دوران تیز رفتار پروازیں، فضائی لڑائی کی تربیت اور ممکنہ طور پر لائیو فائرنگ یا بمباری کی مشقیں بھی کی جا سکتی ہیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مشقوں کے لیے مختص فضائی زون پاکستان کے ساتھ بھارت کی جنوبی سرحد کے حساس علاقوں پر مشتمل ہے، جن میں بحیرہ عرب، سر کریک، راجکوٹ اور احمد آباد کے قریبی علاقے شامل ہیں۔علاقائی تجزیہ کاروں کے مطابق ایسے اقدامات خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں، جبکہ صورتحال پر متعلقہ ادارے گہری نظر رکھے ہوئے ہیں