میڈیا لوگوں تک چیزیں پہنچانے کے لئے ہماری آنکھیں، کان ہے:وزیر اطلاعات سندھ
کراچی(بیورو رپورٹ)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے پورے ملک میں سب سے بہترین علاج سندھ میں ہوتا ہے۔ شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے خلاف باضابطہ پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، میڈیا لوگوں تک چیزیں پہنچانے کے لیے ہماری آنکھیں، کان ہے، صحت کے شعبے میں کسی صوبے کے پاس سندھ جیسے منصوبے نہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے خلاف ایک مائنڈ سیٹ منفی باتیں پھیلاتا ہے، سندھ میں قائم اسپتال، یونیورسٹیاں سب کے لیے ہیں، جنوبی پنجاب سے لوگ علاج کے لیے سندھ کے اسپتالوں میں آتے ہیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ ہر شخص کا بلاتفریق، مفت اور بہترین علاج کیا جاتا ہے، لنگز ٹرانسپلانٹ کے لیے لوگ 50 لاکھ میں انڈیا جا کرعلاج کراتے تھے، پورے ملک میں سب سے بہترین علاج سندھ میں ہوتا ہے۔وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت لوگوں کو مفت علاج فراہم کر رہی ہے، تھرپاکر کے علاقے مٹھی میں بہترین سڑکیں تعمیر کیں، سندھ حکومت کی ترجیح عوام کی زندگیاں بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی وے حیدرآباد سے سکھر وفاق کے پاس ہے، اس سٹرک سے تمام تجارتی سرگرمیاں ہوتی ہیں، این آئی سی وی ڈی سکھر میں مفت علاج ہو رہا ہے