وزیراعظم یوتھ لون سکیم کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا: نوٹیفکیشن جاری

قرض کے ساتھ سکیم کے تحت لیپ ٹاپ کیلئے بھی قرض لیا جاسکے گا،چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام
 اسلام آباد (آئی این پی )چیئرمین وزیرِاعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے کہا ہے کہ وزیراعظم یوتھ لون سکیم کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے،قرض کے ساتھ سکیم کے تحت لیپ ٹاپ کیلئے بھی قرض لیا جاسکے گا، اسٹیٹ بینک کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔چیئرمین وزیرِاعظم یوتھ پروگرام رانامشہود احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ لیپ ٹاپ کیلئے ایچ ای سی سے منظور شدہ اداروں کے18سے30 سال کے طلبہ قرض حاصل کرسکتے ہیں،بیرون ملک روزگارکیلئے جانے والوں کو 10لاکھ روپے قرض دیا جائے گا۔انہوں نے مزیدکہابیرون ملک روزگارپرجانے والوں کو ٹریننگ،ویزا، سفری اخراجات کیلئے قرض دیاجائے گا،ملک کے نوجوانوں کیلئے مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں،سکیم کے تحت اب تک186ارب روپے سے زائد قرض تقسیم کیے جاچکے۔