سی ایم فری وائی فائی سروس کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا

 لاہور میں 442 مقامات پر فری وائی فائی سروس فراہم کردی گئی 
 58.04 ملین سے زائد صارفین نے 1191 ٹی بی ڈیٹا استعمال کیا
لاہور(کرائم رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر سی ایم فری وائی فائی سروس کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا گیاسیف سٹی نے لاہور میں 442 مقامات پر فری وائی فائی سروس فراہم کردی ترجمان سیف سٹیز کے مطابق اب تک 58.04 ملین سے زائد صارفین نے 1191 ٹی بی ڈیٹا استعمال کیاپنجاب کے 23 اضلاع میں بھی اہم مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کو فعال کر دیا گیاپنجاب کے 23 اضلاع میں 952 مقامات پر مفت وائی فائی سروس فراہم کی جا رہی ہیپنجاب کے 450 خواتین سرکاری کالجز میں مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کی جائے گیطالبات کے تحفظ اور ایمرجنسی سروسز تک بروقت رسائی کیلئے خواتین کالجز میں فری انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گاوزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر پنجاب کو جدید ڈیجیٹل صوبہ بنایا جا رہا ہیفری وائی فائی سروس ایمرجنسی استعمال کے لیے ہے، ویڈیو سٹریمنگ یا تفریح کے لیے نہیں