24 اضلاع میں 1283 مقامات پر فری سروس مکمل طور پر فعال
76.76 ملین صارفین فائدہ اٹھا چکے ،1378 ٹیرا بائٹ ڈیٹا استعمال
لاہور (کرائم رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کے ڈیجیٹل پنجاب وڑن کے تحت صوبے بھر میں فری وائی فائی سروس کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا گیا ہے۔سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق پنجاب کے 24 اضلاع میں 1283 مقامات پر فری وائی فائی سروس مکمل طور پر فعال کر دی گئی ہیصرف لاہور میں 470 مقامات پر شہریوں کو مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔روزانہ کی بنیاد پر 7 ٹیرا بائٹ سے زائد ڈیٹا استعمال کیا جا رہا ہے، جب کہ 7 لاکھ سے زائد صارفین فری وائی فائی سروس سے مستفید ہو رہے ہیں۔اب تک مجموعی طور پر 76.76 ملین سے زائد صارفین اس سہولت سے فائدہ اٹھا چکے ہیں اور 1378 ٹیرا بائٹ ڈیٹا استعمال کیا جا چکا ہے فری وائی فائی سروس کو جلد پنجاب کے دیگر شہروں تک بھی توسیع دی جائے گی یہ سہولت عوامی اور ایمرجنسی استعمال کے لیے فراہم کی گئی ہے، جبکہ ویڈیو اسٹریمنگ یا تفریحی مقاصد کے لیے اس کے استعمال کی اجازت نہیں