نواں کلی میں وقوعہ، مرنے والوں میں میاں ،بیوی ،بچے شامل
کوئٹہ( خصوصی رپورٹ)کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث 4 افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں میاں، بیوی اوران کے بچے شامل ہیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ حادثہ گیس سلنڈر کے لیک ہونے یا مناسب وینٹی لیشن نہ ہونے کے باعث پیش آیا۔