مذاکرات ضروری ہیں، یہ دروازہ بند نہیں ہونا چاہیے، بیرسٹر سیف

مذاکرات ضروری ہیں، یہ دروازہ بند نہیں ہونا چاہیے، بیرسٹر سیف

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے افغان حکومت کے ذریعے کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر گروہوں سے مذاکرات کا فیصلہ کیا تھا۔

 انہوں نے بتایا کہ وہ خود حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن تھے اور اس وقت بھی یہی مؤقف رکھتے تھے کہ اگر مسئلہ بات چیت سے حل ہو سکے تو یہ بہترین راستہ ہے، اس دروازے کو بند نہیں ہونا چاہیے۔بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ اگر مذاکرات کے باوجود دہشتگردی جاری رہے تو پھر سخت ترین فوجی کارروائی کی جانی چاہیے۔