ڈی آئی خان: بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد، میڈیکل رپورٹ میں بدفعلی کی تصدیق

ڈی آئی خان: بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد، میڈیکل رپورٹ میں بدفعلی کی تصدیق

ڈی آئی خان میں عید گاہ کے قریب ایک بچے کی تشدد زدہ لاش ملی ہے جس کے بعد واقعے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ کینٹ میں درج کیا گیا ہے۔

 پولیس ترجمان کے مطابق، میڈیکل رپورٹ میں بچے کے ساتھ بدفعلی کی تصدیق ہوئی ہے اور اس کے بعد تشدد کے باعث سانس گھٹنے سے موت واقع ہوئی۔ڈی ایس پی حافظ محمد عدنان کی سربراہی میں تفتیش جاری ہے اور پولیس نے ملزمان کو پکڑنے کے لیے مختلف اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ بچے کی لاش گزشتہ روز سحری کے وقت مرکزی عیدگاہ کی دیوار سے ملی تھی۔