ایل ڈی اے ٹا ئون شپ جناح مارکیٹ کی نیلامی

لاہور (خصوصی رپورٹ )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گزشتہ روز جناح مارکیٹ ٹا ئون شپ کا دورہ کیا۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے اور ڈائریکٹر آکشن نے ترقیاتی کاموں بارے بریفنگ دی۔ جناح مارکیٹ ٹا ئون شپ میں ترقیاتی کام مکمل کر لیے گئے ہیں۔ایل ڈی اے ٹا ئون شپ جناح مارکیٹ کی نیلامی 10دسمبر کو صبح 10بجے ایکسپو سنٹر جوہر ٹا ئون میں ہو گی۔ جناح مارکیٹ ٹا ئون شپ کی اگلی نیلامی آئندہ بدھ 10 دسمبر کو ہو گی۔ نیلامی میں جناح مارکیٹ قائداعظم ٹا ئون میں واقع 29کمرشل پلاٹس اورچائلڈ ویلفیئر سینٹر قائداعظم ٹا ئون میں واقع9کمرشل پلاٹس نیلام کیے جائیں گے۔