لاہور (کرائم رپورٹر)ایل ڈی اے نے جناح مارکیٹ ٹا ئون شپ کو منافع بخش بنانے کے لئے ری ڈیزائن کر لیا،5 پلاٹ پر 48 دکانیں تعمیر کی جائیں گی۔ دکانوں کی تعمیر سے ایل ڈی اے کو 50 کروڑ 64 لاکھ روپے آمدن کا تخمینہ لگایا گیا۔مارکیٹ کو قابل فروخت بنانے کیلئے سرکاری خزانے سے 3 کروڑ 30 لاکھ روپے خرچ کرنے کا پلان بنایا گیا۔مارکیٹ کا ری ڈیزائن ایجنڈا گورننگ باڈی سے منظور کر ایا جائے گا۔دو دو مرلے کے پلاٹ فروخت کئے جائینگے۔