مطالبات نہ مانے توغیر معینہ مدت تک ہڑتال:ٹرانسپورٹرز

نئے آرڈیننس کے تحت بھاری جرمانوں کافیصلہ واپس لیاجائے،میاں قمر،امین کمبوہ
 شیخوپورہ (خصوصی رپورٹ)منی مزداگڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن شیخوپورہ نے پبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کیساتھ ملکر بیجا چالانوں، مقدمات ، بھاری جرمانوں کیخلاف 8دسمبرکومطالبات منظوری تک پہیہ جام ہڑتال کااعلان کردیا۔بائی پاس چوک میں اپنے دفترکے باہراحتجاجی پریس کانفرنس میں صدرمیاں قمر،جنرل سیکرٹری ایم بلال،میاں منیر، امین کمبوہ، اعجازبٹ، بوٹا،سجاد سندھیلہ،رانا احسن ، جاوید افضل ودیگرٹرانسپورٹرزنے کہا نئے آرڈیننس کے تحت بھاری جرمانوں پرہم ٹرانسپورٹ چلانے سے قاصر ہوگئے ہیں تمام ترکاغذات مکمل ہونے کے باوجودخوامخواہ چالان اور جرمانے یہ کہہ کرکئے جارہے ہیں کہ ہمیں اوپر سے آرڈر ہیں کہ اتنی گاڑیوں کے چالان اورجرمانے وصول کرکے جمع کرائے جائیں۔ ڈرائیورز پر ناجائز مقدمات کااندراج کرواکر کئی کئی روز حوالات میں رکھاجارہاہیں ، ظالمانہ آرڈیننس،جرمانوں کافیصلہ واپس لیاجائے ، مطالبات تسلیم نہ کئے توہم غیر معینہ مدت تک ہڑتال کرینگے جس میں پبلک وگڈز ٹرانسپورٹ بھی شامل ہوگی۔