مطالبات نہ مانے گئے تو ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند

لاہور(آئی این پی )آل پاکستان پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ مطالبات نہ مانے گئے تو ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے پر غور کریں گے۔تفصیل کے مطابق  ایسوسی ایشن نے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے فوری ملاقات کے لیے مراسلہ بھیج دیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 6 مارچ کو بھی مراسلہ بھیجا گیا تھا لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا، پیٹرولیم سیکٹر کو آپریشنز، مالی مشکلات، قیمتوں اور اچانک پالیسی تبدیلیوں کا سامنا ہے۔جنگ  کے مطابق ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت پالیسی سازی میں صنعت کے سٹیک ہولڈرز کو شامل کرے، ملک بھر کے 14 سے 15 ہزار پیٹرول پمپ مالکان کو درپیش مسائل فوری توجہ کے متقاضی ہیں۔مطالبات نہ مانے گئے تو ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے پر غور کریں گے، پیٹرول پمپ بندش کی صورت میں پاکستان میں شدید فیول بحران کا خدشہ ہے۔آل پاکستان پیٹرول پمپ اوونرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ممکنہ بحران کی ذمہ داری وزارتِ پیٹرولیم پر عائد ہوگی۔