ٹریفک قوانین پر سختی، 7دن میں حادثات میں70فیصد کمی

 شہری علاقوں میں جان لیوا حادثات کی تعداد سات روز میں کم ہو کر صرف 17 رہ گئی 
 لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین پر سختی کے نتیجے میں مجموعی ٹریفک حادثات میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ریسکیو اور کنٹرول روم ڈیٹا کے مطابق گزشتہ سات دنوں کے دوران جان لیوا حادثات میں 70 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جو ٹریفک سیفٹی مہم کی مؤثریت کا ثبوت ہے محکمہ ٹریفک کے مطابق پنجاب کے 27 اضلاع میں ایک بھی جان لیوا حادثہ رپورٹ نہیں ہوا، جب کہ شہری علاقوں میں جان لیوا حادثات کی تعداد سات روز میں کم ہو کر صرف 17 رہ گئی ہے۔ حکام نے اسے شہریوں کے بڑھتے ہوئے شعور اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کا نتیجہ قرار دیا ہیوزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر شروع کی گئی خصوصی مہم کے بعد نہ صرف جان لیوا حادثات میں کمی ہوئی ہے بلکہ عام نوعیت کے حادثات میں بھی نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک وقاص نذیر نے اس حوالے سے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل کرنا ہی شہری جانوں کے تحفظ کی اصل ضمانت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں ہر سال 5 ہزار سے زائد شہری ٹریفک حادثات میں جان کی بازی ہار دیتے ہیں، اس لیے قوانین پر سختی ناگزیر ہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ٹریفک قوانین پر مکمل عمل کریں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جا سکے۔