شہریوں کو لائن و لین، سٹاپ لائن، ہیلمٹ کے استعمال بارے بریفنگ دی جار ہی
لاہور (کرائم رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کے ویڑن کے مطابق صوبہ بھر میں منظم اور مثالی ٹریفک نظام کے قیام کے لیے ٹریفک پولیس کی کاوشیں جاری ہیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں ٹریفک آگاہی مہم مؤثر انداز میں چلائی جا رہی ہے، جس کا مقصد شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری اور سڑکوں پر نظم و ضبط کو فروغ دینا ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے مطابق شہریوں کو لائن و لین، اسٹاپ لائن، ہیلمٹ کے استعمال، سیٹ بیلٹ اور دیگر روڈ سیفٹی اصولوں کے بارے میں بریفنگ دی جا رہی ہے ٹریفک قوانین میں حالیہ ترامیم، نئے جرمانوں اور سزاؤں سے متعلق بھی شہریوں کو مکمل معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔موٹر سائیکل سواروں اور گاڑیوں کو درست لائن و لین میں کھڑے ہونے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں جبکہ موٹر سائیکل سواروں کو خصوصی طور پر انتہائی بائیں لین میں سفر کرنے کی تاکید کی گئی ہے تاکہ ٹریفک روانی بہتر بنائی جا سکے۔آگاہی مہم کا مقصد سڑکوں پر ڈسپلن برقرار رکھنا، رش میں کمی لانا اور حادثات سے بچاؤ یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہریوں کے تعاون اور قوانین پر عمل درآمد کے باعث ٹریفک نظم و ضبط میں واضح بہتری آئی ہے، جبکہ ڈسپلن میں اضافہ ہونے سے ٹریفک حادثات میں 70 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ٹریفک پولیس کا ہر افسر اور جوان پنجاب میں مثالی ٹریفک نظام کے قیام کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے انہوں نے پنجاب کے شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تعاون سے صوبے کی سڑکوں پر نظم و ضبط تیزی سے بہتر ہو رہا ہے