نوازشریف 7دن بعد ہسپتال سے ڈسچارج

جنیوا کے ہسپتال میں دل کا پروسیجر،سابق وزیر اعظم ہرلحاظ سے تندرست ، بیٹے حسن نواز کیساتھ ہسپتال منتقل 
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کو جنیوا کے ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔خاندانی ذرائع کے مطابق نواز شریف 7 دن ہسپتال میں رہے جہاں ان کا دل کے حوالے سے پروسیجر ہوا۔ نواز شریف اب جنیوا کے ہوٹل میں بیٹے حسن نوازاور ڈاکٹر عدنان کے ساتھ موجود ہیں اور وہ ہرلحاظ سے تندرست ہیں۔ نواز شریف کا علاج اسی سرجن نے کیا جو کئی سال سے انکا علاج کر رہا ہے۔