واشنگٹن (آئی این پی )ستاروں کے شوقین افراد کیلئے یادگار لمحہ آنے والا ہے، جب 10 جنوری 2026 کو سیارہ مشتری اپنے اوپوزیشن مقام پر پہنچے گا۔اس دن یہ گیس دیو اپنی پوری روشنی اور وسعت کے ساتھ رات کے آسمان میں سب سے نمایاں نظر آئے گا۔ناسا کے مطابق اوپوزیشن اس وقت ہوتی ہے جب زمین مشتری اور سورج کے درمیان سیدھی لکیر میں آ جائے، جس کی وجہ سے مشتری بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہے