اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج صبح گیارہ بجے سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں دوبارہ شروع ہوگا،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ7 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا، لوک و روایتی ورثہ ترمیمی بل 2025 ،وفاقی امور سے متعلق پالیسی اصولوں پر مشاہدات اور عملدرآمد کی رپورٹس ایوان میں پیش کی جائیں گی۔وقفہ سوالات، سیکٹر ایف14 اور ایف15 میں ترقیاتی کام اور پلاٹوں کا قبضہ دینے میں تاخیر سے متعلق توجہ دلائو نوٹس بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔