پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج دوبارہ شروع ہوگا

لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج (پیر)دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں محکمہ ٹرانسپورٹ سے متعلق سوالات اور توجہ دلاو? نوٹسز کے جوابات دئیے جائیں گے۔ سرکاری بزنس کو بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے جس کے مطابق اجلاس میں والڈ سٹی لاہور (ترمیمی )بل2025ایوان میں متعارف کرایا جائے گا جبکہ پنجاب فنانس (ترمیمی)بل 2025،پنجاب سپیشل پلاننگ اتھارٹی بل 2025،پنجاب انرجی ایفی شنسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی بل2025اورنواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بل2025منظوری کے لئے ایوان میں پیش کئے جائیں گے جبکہ پوسٹ بجٹ بحث بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔