لاہور میں بسنت کی تاریخ کا اعلان، کب ہوگی؟

لاہور میں بسنت کی تاریخ کا اعلان، کب ہوگی؟

صوبائی دارالحکومت لاہور میں بسنت کے تہوار کے انعقاد کے لیے سینئر وزیر کی جانب سے اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

اجلاس میں تہوار کی ممکنہ تاریخوں، انتظامی اقدامات اور سکیورٹی پلان پر جامع مشاورت کی جائے گی۔

ممکنہ تاریخیں اور تجاویز
ذرائع کے مطابق مختلف حلقوں کی جانب سے فروری اور مارچ میں بسنت منانے کی تجاویز سامنے آئی ہیں۔ تجویز کردہ تاریخیں دو آپشنز میں ہیں:

14 اور 15 فروری
21 اور 22 مارچ
یہ دونوں تاریخیں موسم، انتظامی سہولیات اور شہریوں کی شرکت کو مدنظر رکھتے ہوئے دی گئی ہیں۔

فیصلہ کن مرحلہ
بسنت کی حتمی منظوری ابھی تک جاری نہیں کی گئی۔فیصلہ مکمل طور پر پنجاب حکومت کے احکامات پر منحصر ہوگا۔ڈپٹی کمشنر لاہور صرف صوبائی حکومت کی واضح ہدایات موصول ہونے کے بعد ہی دو روزہ اجازت جاری کریں گے۔