پنجاب حکومت نے لاہور میں فضائی آلودگی (Air Quality) کو بہتر بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں۔
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ درجہ حرارت میں کمی اور کمزور ہواؤں کی وجہ سے شہر میں فضائی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کے پیش نظر حکومت نے فوری اور سخت اقدامات کا آغاز کیا ہے۔
حکومتی اقدامات اور اقدامات کی تفصیل
اینٹی اسموگ فیلڈ فورس کو اضافی نفری کے ساتھ فوری ایکشن کا ٹاسک دیا گیا ہے۔محکمہ ماحولیات نے صنعتی زونز میں رات گئے تک انسپیکشن بڑھا دی ہے، اور دھواں خارج کرنے والی متعدد فیکٹریوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔شمال مغربی صنعتی بیلٹ سے آلودگی کے بہاؤ کو کم کرنے کے لیے کوآرڈینیشن سیل فعال کیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس نے رش والے علاقوں میں خصوصی اینٹی اسموگ ڈپلائمنٹ کا آغاز کیا ہے۔مریم اورنگزیب نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ لاہور میں فضائی آلودگی کم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور ضرورت نہ ہونے پر گاڑیوں کا استعمال محدود کریں۔