ایرانیوں کی معلومات فراہم کرنیوالوں کو 1 کروڑ ڈالر انعام

واشنگٹن  (آئی این پی )امریکا نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی اہم تنصیبات پر ایران سے منسلک ریاستی سرپرستی میں کیے جانے والے سائبر حملوں میں ملوث افراد کی معلومات فراہم کرنے والوں کو 1 کروڑ ڈالر تک کا انعام دے گا۔  یہ انعام امریکی محکمہ خارجہ کے ریوارڈز فار جسٹس پروگرام کے تحت رکھا گیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق ان کارروائیوں کے مرکز میں موجود نیٹ ورک شہید ششتری ہے، جو ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور سائبر الیکٹرانک کمانڈ (IRGC-CEC) کے تحت کام کرتا ہے۔