واشنگٹن (آئی این پی )امریکا نے القاعدہ برصغیر پاک و ہند کے دو سینئر رہنمائو ں اسامہ محمود اور عاطف یحیی غوری کی معلومات فراہم کرنے پر ایک کروڑ ڈالر تک انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔اسامہ محمود پر ایک کروڑ ڈالر جب کہ عاطف یحیی غوری پر 50 لاکھ ڈالر تک انعام رکھا گیا ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں 2015 کے میشیٹی حملے اور 2016 میں ڈھاکا میں امریکی سفارت خانے کے ملازم کے قتل میں ملوث ہیں، ان کے متعلق اطلاع سگنل، ٹیلی گرام، واٹس ایپ یا ٹور لنک کے ذریعے دی جا سکتی ہے۔ریوارڈز فار جسٹس (آر ایف جے )کی ویب سائٹ پر بیان میں کہا گیا ہے کہ ستمبر 2014 میں اس وقت کے القاعدہ کے امیر ایمن الظواہری نے القاعدہ برصغیر پاک و ہند (اے کیو آئی ایس) کے قیام کا اعلان کیا تھا، اور عاصم عمر کو امیر اور اسامہ محمود کو ترجمان مقرر کیا تھا، اسامہ محمود نے پہلے القاعدہ کے سرکاری پروپیگنڈے کے ادارے اصحاب کے ذریعے جاری کئی پیغامات میں بھی حصہ لیا تھا۔بیان کے مطابق بعد ازاں عاصم عمر کو القاعدہ کے مرکزی دہشت گرد گروپ میں سینئر قیادت کی حیثیت دی گئی