واشنگٹن (آئی این پی )امریکی قدامت پسند تجزیہ کارچارلی کرک کا قاتل تاحال گرفتار نہ کیاجاسکا۔ ایف بی آئی نے قتل کی تحقیقات میں مشتبہ شخص کی تصاویر جاری کردیں۔ایف بی آئی نے چارلی کرک کے قاتل کی اطلاع فراہم کرنے اورگرفتاری میں مدد کرنے والے کو ایک لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔امریکی حکام نے گزشتہ روز بھی چارلی کرک پر قاتلانہ حملے میں 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا جنہیں تفتیش کے بعد رہا کردیا گیا