100،1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی جمعہ کو ہو گی

لاہور (کامرس رپورٹر) 100اور1500 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 نومبر جمعہ کو ہوگی۔100روپے سٹوڈنٹس بانڈز کی قرعہ اندازی ملتان میں ہو گی جس کا پہلا انعام 7لاکھ روپے کا ایک،دوسرے انعام میں 2لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں 1000روپے کے 1199انعامات جبکہ 1500روپے والے بانڈ زکا پہلا انعام30لاکھ روپے کا ایک،دوسرے انعام میں 10لاکھ روپے کے تین جبکہ 18500روپے کے 1696انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔