ملتان،راولپنڈی(آئی این پی)100روپے اور 1500روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والے خوش نصیبوں کے نمبروں کا اعلان کر دیا گیا۔نیشنل سیونگز ڈویژن کے تحت 100روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی ملتان اور 1500روپے والے پرائز بانڈ زکی قرعہ اندازی روالپنڈی میں ہوئی۔1500کے پرائز بانڈ کے پہلے انعام کی رقم 30لاکھ روپے جبکہ دوسرے انعام کے امیدواروں کو 10لاکھ روپے دیے جاتے ہیں اور تیسرے انعام کی رقم 18 ہزار 500 روپے ہے۔100 روپے کے پرائز بانڈ کے پہلے انعام کی رقم 7 لاکھ روپے جبکہ دوسرے انعام کی رقم 2 لاکھ اور تیسرے انعام کی رقم ایک ہزار روپے ہے۔