اسلام آباد(آئی این پی ) سینیٹ اجلاس کو اراکین عدم دلچسپی کے باعث 19 اکتوبر کی شام 4 بجے تک ملتوی کر دیا گیا، اجلاس میں معمول کی کارروائی بھی مکمل نہ ہو سکی۔سینیٹ میں سوالات کرنے والے زیادہ تر ارکان موجود نہیں تھے جس پر پریزائیڈنگ افسر شہادت اعوان نے اب تک کے تمام سوالات موخر کر دئیے۔سوالات پوچھنے والے زیادہ تر ارکان غیر حاضر رہے جبکہ سید وقار مہدی سوال پوچھنے والے واحد رکن ایوان میں موجود تھے۔دوران اجلاس، محسن عزیز نے کہا کہ یہاں تو سوال کرنے والے ہی نہیں ہیں