عمران خان کی ہسپتال منتقلی کی خبر، سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار

کراچی (آن لائن)بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو علاج کیلئے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے سے متعلق رپورٹس سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے اس پیش رفت کو دلچسپ میمز میں بدل دیا۔عمران خان سے متعلق اس خبر کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مزاحیہ پوسٹس کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ میمز میں کسی نے اچانک خود کو ہسپتال میں داخل کرانے کی خواہش کرتے دکھایا تو کسی نے یہ دکھایا کہ وہ صرف عمران خان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے ہسپتال میں سوئپر کی نوکری کرنے جا رہے ہیں۔