سیزفائر :سوشل میڈیا پر پاکستانیوں کی مزاحیہ میمز

لاہور(خصوصی رپورٹ)بھارتی حملے کے نتیجے میں پاکستان کی جانب سے بھر پور جواب کے بعد بھارت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گیا اور چند گھنٹوں میں سیز فائر کا اعلان ہو گیا۔ایک طرف جنگی محاذ پر تو سیز فائر ہو گیا لیکن سوشل میڈیا پر مودی کی اچھی خاصی ٹھکائی کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان کی شیر دل عوام نے مودی اور اس کی سینا کی گیدڑ بھبکیوں کو غیر سنجیدہ لیا یہی وجہ ہے کہ ایک طرف بھارت کے میڈ یا پر بھارتی عوام کو جنگی جنون میں مبتلا دیکھا گیا لیکن دوسری جانب پاکستانیوں کو تو جیسے شغل میلے کا موقع مل گیا ہو۔لوگ گراوٓنڈ میں بھارتی ڈرونز کے ملبوں کے ساتھ کھیل رہے تھے ، خود ڈرونز پر اپنے اسلحے سے نشانہ بنا رہے تھے اور سوشل میڈیا پر میمز کا ایک طوفان تھا جو اب تک جاری ہے اورصارفین پاکستانیوں کی دلچسپ میمز پرہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہورہے ہیں۔