ابراہیم کمر پر چاقو لگنے سے زخمی طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)گلشنِ راوی کے علاقے میں دوستوں کے درمیان کھانے کے دوران ہونے والی تلخ کلامی جھگڑے میں تبدیل ہو گئی، تاہم پولیس کی بروقت کارروائی سے بڑا سانحہ ٹل گیا۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق جھگڑے کے دوران ملزم عثمان نے طیش میں آ کر اپنے دوست ابراہیم پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ واقعہ کے نتیجے میں ابراہیم کمر پر چاقو لگنے سے زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عثمان کو موقع سے گرفتار کر لیا جبکہ اس کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا چاقو بھی برآمد کر لیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے درخواست موصول ہو چکی ہے اور مقدمہ درج کرنے کا عمل جاری ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز کے ترجمان نے کہا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔