دہشتگردی میں ملوث مقامی سہولت کاروں،کالعدم تنظیموں کی قیادت کے خلاف کارروائی ہوگی:وزیراعلی کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلے
کوئٹہ(آئی این پی ) حکومت بلوچستان نے بیرون ملک موجود کالعدم تنظیموں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں دہشتگرد نیٹ ورک کے خاتمے کیلئے سخت اور غیرمعمولی اقدامات کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں بیرون ملک دہشتگرد قیادت کے مقامی سہولت کاروں سے رابطوں،کال ریکارڈنگز اور دیگر شواہد پیش کیے گئے جب کہ ساتھ ہی کالعدم تنظیموں کے سربراہان،کمانڈرز اور دہشتگردوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے دہشتگردی میں ملوث مقامی سہولت کاروں،کالعدم تنظیموں کی قیادت تک کے خلاف کارروائی ہوگی ، یہ کارروائی دہشتگردوں کیخلاف پروونشل ایکشن پلان کی گائیڈ لائن کے تحت کی جائے گی۔