وزارت داخلہ میں آئی جیز کا اعلیٰ سطح کا سکیورٹی اجلاس‘کالعدم تنظیموں کے سلیپرسیلزکیخلاف کارروائیوں کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی
اسلام آباد(آن لائن) وزارت داخلہ میں آئی جیز کا اعلیٰ سطح سکیورٹی اجلاس ہوا جس میں ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں چاروں صوبوں کے انسپکٹرجنرل آف پولیس کی شرکت ہوئی۔آئی جی آزاد کشمیر اور آئی جی گلگت بلتستان کو بھی اجلاس میں بلایا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں داعش کی پاکستان میں ممکنہ موجودگی کا خدشہ زیرغورآیا اوراجلاس میں کالعدم تنظیموں کے سلیپرسیلزکیخلاف کارروائیوں کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی