ادھارتیل دینے کی مدت ایک سال کیلئے بڑھائی جائے پاکستان کی سعودی عرب سے درخواست

 کریڈٹ ٹائم کو ایک سال سے بڑھا کر دو سال کرنے کی تجویز کا مقصد ملک پر ادائیگیوں میں توازن اور دبائو میں کمی لانا ہے
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان نے سعودی عرب سے مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت کی مدت ایک سال کے لیے بڑھانے کی باضابطہ درخواست کر دی ہے، جس کے تحت کریڈٹ ٹائم کو ایک سال سے بڑھا کر دو سال کرنے کی تجویز دی گئی ہے، تاکہ ملک پرمقصد ملک پر ادائیگیوںکی ادائیگی میں توازن اور دبائو میں کمی لانا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت کی درخواست پر پاکستان کی معاشی ٹیم اور سعودی حکام کے درمیان مشاورت جاری ہے۔ مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی فراہمی سے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ کم کرنے اور بیرونی ادائیگیوں کو بہتر طور پر منظم کرنے میں مدد ملے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ طے شدہ موجودہ معاہدہ مارچ 2026 میں اپنی مدت پوری کر لے گا، جبکہ رواں ماہ تک مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت کے لیے 1.2 ارب ڈالر کے معاہدے کی مدت مکمل ہو جائے گی۔معاہدے کے تحت پاکستان مارچ 2026 سے قرض کی رقم کی واپسی شروع کرنے کا پابند ہے